ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بیلکے ہائی اسکول میں طلبا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد

بھٹکل:بیلکے ہائی اسکول میں طلبا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد

Wed, 08 Feb 2017 18:36:56    S.O. News Service

بھٹکل:8/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلکے سرکاری ہائی اسکول میں تہنیتی پروگرام کا اسکول کے سرپرست کنداپور سنڈیکیٹ بینک کے موظف مینجر سداشیو آچاریہ نے افتتاح کیا۔

اس کے بعدخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود کی کوششوں سے بلند منزلوں پر فائز ہونا ممکن ہوتاہے۔ مسلسل مطالعہ طلبا کے لئے لازمی ہے۔ اسکول سے بہترین تعلیم کے ساتھ تہذیب حاصل کرتے ہوئے اسکول اور شہر کے لئے مثالی بننے کی بات کہی۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے عطیہ کنندگان سداشیوآچاریہ، نارائن ماستیا نائک، دینیکر کنی کی بے لوث خدمات کی ستائش کی۔ بیلکے گرام پنچایت کے صدر رمیش نائک پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے طلبا میں انعامات کی تقسیم کی۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس چندرکانت گاؤنکر نے استقبال کیا ، چندرشیکھر بائیلور نے رپورٹ کی خواندگی کی ۔ ناگپا گوڈا نے نظامت کی۔ راجیو باندیکر نے شکریہ اداکیا۔


Share: